پراپرٹیز ویلیوایشن پر نظر ثانی کریں گے،چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر نے پراپرٹی کی بہترین قیمتیں مقرر کی ہیں، ہو سکتا ہے کسی جگہ قیمت کم یا زیادہ ہو: ڈاکٹر اشفاق احمد

پیر 6 دسمبر 2021 15:55

پراپرٹیز ویلیوایشن پر نظر ثانی کریں گے،چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمدنے کہا ہے کہ پراپرٹیز ویلیو ایشن پر نظرثانی کریں گے۔سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کی جانب سے پراپرٹیز ویلیوایشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پراپرٹی مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں پر ٹیکس لگانا ہے، ملک میں کوئی ویلیوایشن ٹیبلز نہیں تھے اور صوبے کسی ایک ٹیبل پر اتفاق رائے نہیں کر رہے تھے۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ ایف بی آر کو پراپرٹیز ویلیوایشن کی ذمہ داری دی گئی، مسلم لیگ ن کے دور میں پراپرٹیز ویلیوایشن مقرر کی گئیں اور پراپرٹیز کی قیمتوں پر ٹیکس ایمنسٹی دی گئی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر نے پراپرٹی کی بہترین قیمتیں مقرر کی ہیں، ہو سکتا ہے کسی جگہ قیمت کم یا زیادہ ہو، ان قیمتوں پر نظرثانی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں