الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل میں جلسہ کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے مذکورہ وفاقی وزیر کو آج شام 4بجے پیش ہونے کانوٹس دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن اس کیس کی مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن صوبہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنائے گا۔مزید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں