بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

اگر سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کے خاندان کو فوری انصاف نہ ملا تو عالمی سطح پر یہ ملک کی بدنامی کی وجہ بنے گا، چیئر مین پیپلز پارٹی

پیر 6 دسمبر 2021 18:01

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کے خاندان کو فوری انصاف نہ ملا تو عالمی سطح پر یہ ملک کی بدنامی کی وجہ بنے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج یورپی یونین سمیت پوری دنیا ہم سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات سے متعلق سوال کررہی ہے، سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر داؤ پر لگ چکا ہے، نمائشی کے بجائے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ ماہ شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے اہل کاروں کے قاتلوں کی رہائی جیسے حکومتی اقدامات انتہاپسندوں کے حوصلے بڑھاتے ہیں، ملک میں نفرت انگیزی کے خاتمے کے لئے عوام کو انتہاپسندی کی جانب بہکانے والی سوچ کو نشانہ بنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل ہوجاتا تو سانحہ سیالکوٹ جیسے قابل مذمت واقعات رونما نہ ہوتے ۔ انہوںنے کہاکہ انتہاپسندی کے جڑ سے خاتمے کے لئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مشترکہ سوچ اپنانا ہوگی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں