پریانتھا کمارا واقعہ میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے، شیخ رشید

واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص سے رعائیت نہیں برتی جائیگی، تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی،وزیر داخلہ کی سری لنکا ہائی کمیشن اسلام آباد آمد، ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات ،اظہار تعزیت حکومت اور پاکستانی عوام کے ردعمل پر بہت مطمئن ہیں، افسوسناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما

پیر 6 دسمبر 2021 21:37

پریانتھا کمارا واقعہ میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پریانتھا کمارا واقعہ میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے، ملوث کسی بھی شخص سے رعائیت نہیں برتی جائیگی، تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیر کو سری لنکا ہائی کمیشن اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی ۔

وزیر داخلہ نے سیالکوٹ فیکٹری حادثہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کی اور افسوسناک واقعے پرحکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہناتھا پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہے، حکومت اور پاکستانی عوام پرنتھار کماراکی ہلاکت پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پریانتھا کمارا واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ پریانتھا کمارا پر تشدد اور اسکی موت میں ملوث کسی بھی شخص سے رعائیت نہیں برتی جائیگی۔ پریانتھا کمارا کی ہلاکت میں ملوث تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا کہناتھا پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر حکومت اور پاکستانی عوام کے ردعمل پر بہت مطمئن ہیں۔ افسوسناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ حالیہ واقعے سے متاثر نہیں ہونگے۔ پرنتھاکمارکی نعش سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں