چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 6 دسمبر 2021 22:01

چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔ چیئرمین سینیٹ نے حادثہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس میجر راجہ ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداکے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں