وزیراعظم کی زیر صدار ت اجلاس ، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت ،افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلئے پاکستانی زمینی اور فضائی راستے استعمال کرنے سے متعلق بھی مشاورت

پیر 6 دسمبر 2021 22:23

وزیراعظم کی زیر صدار ت اجلاس ، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعظم کی زیر صدار ت اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اور ڈی جی ائی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے شرکت کی ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سکیورٹی ایجنسیز کے حکام بھی شریک ہوئے،اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امداد پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلئے پاکستانی زمینی اور فضائی راستے استعمال کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق افغان پالیسی کے تناظر میں مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملک کی سلامتی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی،وزیرداخلہ نے پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں