وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا سیاچن میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار

پیر 6 دسمبر 2021 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سیاچن میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے حادثے میں شہید فوجی افسران کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے آپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کی حفاظت کی خاطر سیکورٹی ادارے خنجراب تا گوادر اپنے فرائض انتہائی ذمہداری سے ادا کر رہے ہیں،پاکستان کو محفوظ بنانے پر پوری قوم سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں