پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی

پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنے میں پیش پیش رہتی ہے ،ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے ،سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک

پیر 6 دسمبر 2021 22:20

پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی ،پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلیں ،پی آئی اے کے کنٹری مینجر نے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے اعلی عہدیدار علیٰ رجب سے ملاقات کی جس میں سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں ،اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ،ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی ،پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے ۔

(جاری ہے)

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنے میں پیش پیش رہتی ہے ،ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے ،سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں