سعودی عرب نے تین ارب ڈالر امدادپاکستان کو دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، مولانا عبدالخبیرآزاد

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دل کھول کر مدد کی ہے،سعودی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تین ارب ڈالر امدادپاکستان کو دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دل کھول کر مدد کی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے سعود سفیر نواف بن سعیدا لمالکی سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا سید عبدالخبیرآزاد کا کہناتھا پاک سعودیہ دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے،پاکستان کے علمائ اور عوام کی طرف سے سعودی ولی عہد پر شکریہ ادا کرتاہوں۔حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے اسلام وحدت و اتحاد کا درس دیتا ہے۔مولانا عبدالخبیرآزاد نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو امن ایوارڈ پیش کیا۔سعودی سفیر نواف بن سعیدا لمالکی نے کہا سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں، ہم پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ محبت،بھائی چارے،قربانی اور ایثار کابرتاؤکیا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں