قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس

وفاقی وزیر اور سیکرٹری اقتصادی امور کی مختلف ممالک کے ساتھ کاروباری معاہدوں بارے تفصیلی بریفنگ دی کمیٹی کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت ، ہمارا دین پرامن دین ہے جو محبت کا درس دیتا ہے ،امید ہے سیالکوٹ واقعہ میں ملوث کرداروں کو ہماری عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق سزا دیں گی،وفاقی وزیر عمر ایوب

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس کمیٹی چیئرمین خان محمد جمالی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے ممبران کمیٹی کو مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والے کاروباری معاہدوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں بارے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور روس کے وفد کے درمیان نومبر میں سات سیشن ہوئے جس میں مختلف معاہدوں کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔15فروری تک ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں اسٹیل ملز کے بعد روس پاکستان میں پاک سٹریم پائپ لائن منصوبے میں اڑھائی سے تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا روس کا پاکستان میں یہ دوسرا بڑا منصوبہ ہے روس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روس کی یونیورسٹی ہمارے طلبائ کو سکالر شپ میں اضافہ کر رہی ہیں اس کے ساتھ روس کا مرکزی بنک ہمارے مرکزی بنک کے ساتھ لین دین کے حوالے سے بھی ایم او یو سائن ہوا ہے باہر سے ہم پیسہ ویسٹرن یونین کی وساطت سے بھجتے ہیں مگر روس کا اپنا نظام ہے وہ ان مالیاتی ادروں کے ساتھ منسلک نہیں ہے جس کی وساطت سے ہمارے ملک میں زرمبادلہ آتا ہے ہم روس کے مرکزی بنک کے ساتھ ایم او یو سائن کر رہے ہیں۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے ممبران کو بتایا کہ اس کے علاوہ روس نے ہمارے ریلویز سسٹم کی بہتری لانے کے لیے دلچسپی دکھائی ہے بالخصوص سکھر سے کراچی ریلوے ٹریک کی مرمتی کے حوالے سے اس کے ساتھ ساتھ ہم روس کے ساتھ ڈائریکٹ ہوائی روٹس کھولنے کی بات ہو رہی ہے ہمیں طویل راستہ اختیار کر کے روس جانا پڑتا ہے روس کے ساتھ ہمارا ڈائریکٹ فضائی راستہ بحال ہو جائے تو چار گھنٹوں میں ہم اسلام آباد سے ماسکو پہنچ سکتے ہیں۔

پاکستان چیمبر آف کامرس نے روسی چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایم او یو سائن کئے ہیں یہ خوش آئند بات ہے کہ جب صنعت کار ایک دوسرے کے ساتھ ملیں گے تو انھیں منڈی کے متعلق معلوم ہو گا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے ممبران کمیٹی کو بتایا کہ جرمن کے ساتھ بھی ہم نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے مزاکرات کئے ہیں ان میں جرمنی نے گلگت بلتستان میں ہائیڈرو منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی جو 15 سے 18 ملین یورو بنتی ہے اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی میں بھی جرمن دس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

قازقستان کے حوالے سے سیکرٹری نے کمیٹی ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قازقستان کے ساتھ ہم 1993 ئ سے کام کر رہے ہیں قازقستان نے ریلوے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی دکھائی ہے اس موقع پر کمیٹی ممبر حالیہ حمزہ ملک نے سوال اٴْٹھایا کہ ملک میں کتنی این جی اوز کام کر رہی ہیں اور ان کی رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہی سعودی عرب سے کڑی شرائط پر ملنے والا قرضہ، آئی ایم ایف سے حاصل کیا گیا قرضہ اور جی ایس پلس میں پاکستان کا سٹیٹس کیا ہے اس حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے جس پر وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ کہ اگلے اجلاس میں ممبران کو تفصلی بریف کیا جائے گا جہاں تک این جی اوز کی رجسٹریشن کی بات ہے تو این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ہے جس میں سٹیٹ بنک اور ہماری ایجنسیاں دیکھتی ہیں بیرونی ممالک سے این جی اوز کو ملنے والی رقم کا اڈٹ ہوتا ہے اور این جی اوز اس کی پابند ہیں کہ وہ آئین پاکستان سے مغائر کوئی سرگرمی نہیں دکھا سکتی اگر ثابت ہو گیا کہ کوئی این جی اوز ملکی ائین کے خلاف سرگرمیاں کر رہی ہے تو اس کی رجسٹریشن فوری منسوخ کی جاتی ہے۔

اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا دین پرامن دین ہے جو محبت کا درس دیتا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث کرداروں کو ہماری عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق سزا دیں گی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی مسٹر محمد اسلم خان، شاہین ناز سیف اللہ، صلاح الدین، سید جاوید حسین ،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں