وزیراعظم سے عسکری قیادت کی ملاقات ،ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے ،اہم وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر کے امور بھی زیرغور آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں