مولاناصاحب ! 23مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں دیکھتے ہیں کیا ہو گا‘فواد چوہدری

پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دیکر بدلتے رہے ہیں اس بار بھی ایسا ہی ہوگا،ردعمل

پیر 6 دسمبر 2021 23:52

مولاناصاحب ! 23مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں دیکھتے ہیں کیا ہو گا‘فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دیکر بدلتے رہے ہیں اس بار بھی ایسا ہی ہوگا اگر نہ بھی ہوا تو مولاناصاحب!23 مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں اور آپ بھی دیکھتے ہیں کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ تنقید اپوزیشن کا کام ہوتاہے لیکن مولانافضل الرحمان سسٹم کاحصہ نہیں ہیں ان کی بات سنے کیلئے اب کوئی بھی تیار نہیںہے فضل الرحمان نی23مارچ کواسلام آبادکی طرف مارچ کاعندیہ دیا ہے 23مارچ قوم کو جوڑنے کا دن ہے الگ کرنیکانہیں، مولاناصاحب حوصلہ کیجئے آپ کیساتھ کوئی نہیں اکیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دیکر بدلتے رہے ہیں مولانا کئی بار تاریخیں بدل چکے ہیں اس بار بھی ایسا ہی ہوگا مولاناصاحب ! 23مارچ کوہم بھی یہاں ہیں اورآپ بھی دیکھتے ہیں کیا ہو مولانا سسٹم کاحصہ نہیں اس لیے چاہتے ہیں نظام ختم ہوجائے مولانا فضل الرحمان بیوقت کا راگ الاپ رہے ہیں ان کی بات سنے کیلئے اب کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں