مولانا فضل الرحمن کا شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون ، بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

منگل 7 دسمبر 2021 00:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمن نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کر کے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن نے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دکھ کااظہار کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے شیخ رشید احمد سے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا پسماندگاان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں