پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس; سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا

سائرہ بانو کے اس بیان پر وزیراعظم عمران خان بھی ناراض ہوگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 دسمبر 2021 11:51

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس; سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) : پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیا گیا بیان سائرہ بانو کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دینے والا بیان مہنگا پڑ گیا۔

اجلاس کے بعد صحافی نے ان سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ''سونے سے پہلے کنڈی لگا کر رکھیں، کُھلے برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں، بجلی کی چیزوں کو پاتھ مت لگائیں اور دوائیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں''۔ جس پر صحافی بھی حیران ہو گئے۔
تاہم میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سائرہ بانو کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو یہ پیغام دیا۔

(جاری ہے)

عامر ڈوگر نے سائرہ بانو سے کہا کہ وزیراعظم آپ کے بیان سے سخت ناراض ہیں۔سائرہ بانو کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان عامر ڈوگر کو بھی ناگوار گزرا۔ ساتھ ہی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔ اس التوا کو اس لیے بھی توجہ دی گئی کہ اس اجلاس میں سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ دی جانی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعت جی ڈی اے نے حکومتی چیف وہیپ کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عامر ڈوگر نے بغیر وجہ کے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت کا اجلاس ملتوی کردیا۔ قائمہ کمیٹی کی سربراہی سائرہ بانو کو دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں