وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار

منگل 7 دسمبر 2021 12:35

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے ملاقات کی اور سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے سری لنکا کے ہائی کمشر کو سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں