آصف زرداری نے سیاست کرنی ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں

آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا،موجودہ حکومت کے ہر محکمے میں اسکینڈل موجود ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 دسمبر 2021 12:43

آصف زرداری نے سیاست کرنی ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مہنگائی ، بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا۔عوام مشکلات کا شکار ہیں، نظام کے اندر مداخلت کی وجہ سے یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا۔نیب چئیرمین پہلے فیصلے کر سکتے تھے نہ اب، نیب ترمیمی آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دیا۔

موجودہ حکومت کے ہر محکمے میں اسکینڈل موجود ہیں۔ہمیں آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ہمارا جرم کیا ہے، چئیرمین نیب میں صرف ہمارا جرم بتا دیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی۔ملک میں آٹا چینی کے سکینڈلز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے سیاست کرنی ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے پورے پنجاب میں اپنے حساب سے حلقہ بندیاں بنائیں، ہم ان حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، کیونکہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہیں، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟ کل این اے 133 میں ٹرن آؤٹ بڑھنے سے 50 ووٹ لے سکتے تھے۔ انہوں نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں