وزیر اعظم کا بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ،اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں

منگل 7 دسمبر 2021 13:28

وزیر اعظم کا بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ،اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا اور اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں۔وزیرِ اعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انسے گراؤنڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں