سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف حکم امتناع دے دیا

منگل 7 دسمبر 2021 13:30

سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے  کیخلاف حکم امتناع دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے  کیخلاف حکم امتناع د یتے  ہوئے قرار دیا ہے کہ سندھ کابینہ نے 25 جون کو صوبہ میں  25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی، نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ میں مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے،عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے۔

  عدالت عظمیٰ نے  اٹارنی جنرل آف  پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ  کم از کم اجرت مقرر کرنے کے  طریقہ کار پر عدالت کی  معاونت کریں۔ منگل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزرا  نجی صنعت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ ویج بورڈ نے کم از کم اجرت 19 ہزار کرنے کی سفارش کی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے سفارش کے برعکس کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر  کردی،قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ یا صوبائی  حکومت کی پاس خود سے اجرت بڑھانے کا اختیار نہیں،باقی صوبوں میں کم از  کم  اجرت 20 ہزار اور سندھ میں 25 ہزار ہے،سندھ کی انڈسٹری کیلئے 25 ہزار اجرت دینا ممکن نہیں۔

اس دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی خود مختاری کی بات بھی تو کی جاتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے  کیخلاف حکم امتناع دیتے  ہوئے معاملہ پر سماعت جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی ۔ سپریم کورٹ نے  قرار دیا ہے کہ سندھ کابینہ نے 25 جون کو صوبہ میں  25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی،درخواست گزار نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ میں مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے،عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے، کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کی جائے۔

عدالت عظمیٰ نے  اٹارنی جنرل آف  پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ  کم از کم اجرت مقرر کرنے کے  طریقہ کار پر عدالت کی  معاونت کریں ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سندھ میں  25 ہزار روپے کم از کم اجرت برقرار رکھی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں