حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ علما و مشائخ کے وفد کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ ،سیالکوٹ واقعہ کا تعلقات پراثر نہیں پڑے گا، موہن وجے،اقدام قران و سنت اور آئین کے خلاف ہے ، مشترکہ اعلامیہ
منگل 7 دسمبر 2021 18:32
(جاری ہے)
اس موقع پر سری لنکن ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گا، ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ضمن میں جو ممکن ہو سکا ہم وہ کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے، تمام علما کرام نے عدلیہ سے اپیل کی کہ اس حوالے سے تیز تر سماعت کی جائے تاکہ مجرمان جلد سے جلداپنے انجام کو پہنچیں۔ مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحہ کی تمام مکاتب فکر نے مذمت کی ہے، ہمیں اس واقعہ پر انتہائی افسوس ہے اور ہم سری لنکا کے ساتھ اس واقعہ پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے، ہمارے سری لنکن عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، سری لنکا کے عوام کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ سری لنکا ہمارا دوست ملک ہے، اس واقعہ کی ہر کسی نے مذمت کی ہے، ہماری سری لنکن ہائی کمیشن آمد کا مقصد بھی سری لنکا کے ہائی کمشنر سے اظہار ہمدردی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے تعلقات میں دوریاں نہیں پیدا کر سکتے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہم سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر یہاں تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے لیے آئے ہیں ۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہاں تمام مکاتب فکر کے علما پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے آئے ہیں، سری لنکا کے بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، سری لنکا اور پاکستان کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو پہلے کی طرح قائم و دائم رہیں گے، سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے نے کہا کہ پورے پاکستان سے علما سری لنکن ہائی کمشنر آئے ہیں، ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ اندوہناک ہے، اس طرح کا واقعہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کہیں نہیں ہونا چاہیے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کڑی سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہمیں فون کر کے بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ہمدردی کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات دونوں ممالک کی آزاد ی سے ہی چلے آ رہے ہیں اور یہ تعلقات بہت اچھی سطح پر ہیں، پاکستان نے ہر مشکل کی گھڑی میں سری لنکا کی مدد کی ہے، اس واقعہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بعدازاں مشترکہ اعلامیہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم سری لنکن سفارت خانے میں 3 دسمبر کے اندوہناک واقعہ پر اظہار تعزیعت اور اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔ سیالکوٹ کا حالیہ سانحہ ایک المیہ ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ ہجوم کی صورت میں بے رحمانہ انداز میں ایک انسان کو مارا پیٹا گیا اور بالآخر موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش جلائی گئی، ماورائے عدالت قتل کا یہ ایک بھیانک اور خوفناک واقعہ ہے۔ بغیر ثبوت کے توہین مذہب کا الزام لگانا غیر شرعی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ پوری صورتحال قرآن و سنت، آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ملک میں رائج جرم و سزا کے قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت پاکستان بھر کے مستند علما نے بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کی ہے۔ عاقبت نا اندیش عناصر کا یہ اقدام ملک و قوم، اسلام اور مسلمانوں کی سبکی کا باعث بناہے۔ علاوہ ازیں پیغام پاکستان کی قومی دستاویز جس میں ایسے ہر قسم کے مسلح اقدام کی نفی کی گئی، یہ اقدام اس سے سرسر انحراف ہے۔ پیغام پاکستان کو پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور مدارس بورڈز کی تائید حاصل ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان شر پسند افراد کے خلاف رائج ملکی قوانین کے مطابق سخت سے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں۔ اس تکلیف دہ واقعہ میں امید کی ایک کرن یہ تھی کہ نوجوان ملک عدنان نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر قتل ہونے والے بے گناہ شخص کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، اس نوجوان کا یہ اقدام قابل تحسین بھی ہے اور قابل تقلید بھی۔ وزیر اعظم پاکستان نے اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر کے ایک بہت مستحسن اقدام کیا ہے۔ آج کا نمائندہ اجتماع قرار دیتا ہے کہ اسلامی میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے لہذا علما کرام اعتدال پسندی کو فروغ دیں، انتہا پسندی کو روکنے کے لیے معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک پاکستان امن اور آشتی کا گہوارہ بن جائے۔ اس موقع پر پیر نقیب الرحمن، پیر علی رضا بخاری، پیر حبیب الحق، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن، پیر حبیب عرفانی، مفتی عبدالرحیم، قاری حنیف جالندھری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا طیب طاہری، مولانا زاہد الراشدی، مولانا انوار الحق، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، مولانا یوسف کشمیری، مولانا محمد سلفی بھی موجود تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
سپیکر بلوچستان اسمبلی بحال، پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
وفاقی وزیر صنعت و پیداوارنے یوریا کھاددرآمد کرنے کی سفارش کر دی
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت