تیس سالہ مافیاز اور کرپٹ مفاداتی ٹولہ بدترین شکست کی طرف گامزن ہے،ڈاکٹر شہباز گل

کرپشن کی سلطنت کے بادشاہ اور بہروپئے اپنے منطقی انجام کے قریب ہیں،عوام کا نام لینے والوں نے 3دہائیوں سے عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

منگل 7 دسمبر 2021 23:16

تیس سالہ مافیاز اور کرپٹ مفاداتی ٹولہ بدترین شکست کی طرف گامزن ہے،ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27دسمبر2021ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تیس سالہ مافیاز اور کرپٹ مفاداتی ٹولہ بدترین شکست کی طرف گامزن ہے،کرپشن کی سلطنت کے بادشاہ اور بہروپئے اپنے منطقی انجام کے قریب ہیں،عوام کا نام لینے والوں نے 3دہائیوں سے عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو معیشت پر بھاشن دینے سے پہلے اسحاق ڈار کی کرپشن پر روشنی ڈالیں، عوام کا نام لینے والوں نے 3دہائیوں سے عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کے ساتھ ساتھ لوگوں کو گمراہ بھی کیا، یہ خاندان پاکستان کا سب سے منظم مافیا ہے، یہ کبھی اپنے پیسوں کا حساب نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے شہباز شریف اصل مجرم ہیں، ملازمین کے نام پر قوم کا پیسہ لانڈر کرنے والے ڈھٹائی سے الزامات لگا رہے ہیں، چھوٹے میاں نے ٹی ٹیز کی برکتوں سے 8ارب کے غیرقانونی اثاثے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سالہ مافیاز اور کرپٹ مفاداتی ٹولہ اپنی بدترین شکست کی طرف گامزن ہے، ان کی ایک پوری لاٹ ملکی ترقی سے بہت پریشان ہے، ہر ہتھکنڈے کے باوجود ناکامی کے سیاہ ترین بادل چوروں اور لٹیروں کے اوپر منڈلا رہے ہیں، کرپشن کی سلطنت کے بادشاہ اور بہروپئے اپنے منطقی انجام کے قریب ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں