اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

منگل 7 دسمبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس کردیا گیا ، جس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائرکردیا گیا ، ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ، ڈیفالٹر ہونے پرچیئرمین سینیٹ30دن میں ریفرنس بھجوانے کے پابند ہیں۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل63 دو کے تحت ریفرنس بھجواناتھا ، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو پہلے بھی مراسلے بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

ریفرنس کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ابھی تک نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا، 30دن میں ریفرنس فائل نہ ہو تو معاملہ خود الیکشن کمیشن کوچلاجاتاہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈیفالٹر ہونے کے فیصلے پر اسحاق ڈار کو ڈس کوالیفائی قرار دے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں