کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فرائض ادا کرتے رہیں گے،چیف الیکشن کمشنر

منگل 7 دسمبر 2021 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں قومی ووٹرز ڈے پر کہا کہ سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال ہوگی، دس منصوبے پلاننگ کمیشن کو بھیجے لیکن ان پراجیکٹس کو پی ایس ڈی شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ڈی آر او تعینات کر دیئے، بلوچستان میں صوبائی حکومت نے حلقہ بندیوں کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں