صوبہ ہزارہ تحریک ایگزیکٹو کونسل وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

خطہ ہزارہ کو درپیش مسائل اورترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور علاقائی محرومیوں کا ازالہ کرنے لیے ایوان بالا اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتا رہے گا، محمد صادق سنجرانی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور علاقائی محرومیوں کا ازالہ کرنے لیے ایوان بالا اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتا رہے گا۔ صوبہ ہزارہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خطہ ہزارہ کو درپیش مسائل اورترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

? وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا نہ صرف صوبائی اکائیوں بلکہ مختلف علاقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا علاقائی محرومیوں اور برابری کی سطح پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے تجاویز دی جائیں۔ انہوں نے کہا خطہ ہزارہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی خوش آئند ہے۔ وفد میں مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود، سردار محمد یوسف اور دیگر رہنما شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں