احتساب عدالت ، اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر

بدھ 8 دسمبر 2021 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر افضل قریشی اور وکلائ صفائی کے علاوہ شریک ملزمان عدالت پیش ہوئے، ریفرنس سے متعلقہ ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل ہونے کے باعث ملزمان کی بریت درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکااور سماعت 22دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں