مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں، انٹرویو

بدھ 8 دسمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر خبردار کر رہا ہے کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوے انہوں نے کہا افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں 22.8 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،۔

انہوں نے کہا افغانستان میں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے، امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے۔ اسلام آباد، پاکستان کی اکنامک بیسز پوری دنیا کے لیے کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اور ہم اسے ہر صورت مکمل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں