سرکاری ملازمین گورننس ، خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دیں ، صدر عارف علوی

بہتر کارکردگی اور گورننس کیلئے آئی ٹی کی مدد سے تیزفیصلے کرنے کی ضرورت ہے سرکاری ملازمین عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوششیں کر یں،خواتین کو با ہنر بنانے اور انکی مالی شمولیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکائ سے خطاب

بدھ 8 دسمبر 2021 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین گورننس ، خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دیں ، بہتر کارکردگی اور گورننس کیلئے آئی ٹی کی مدد سے تیزفیصلے کرنے کی ضرورت ہے ، عوام کی سرکاری ملازمین سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ، سرکاری ملازمین عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوششیں کر یں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر مملکت نے کہا جدید علوم کے ساتھ کورس کے شرکائ کے درمیان اعتماد اور تعاون کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ `جدید ترین آئی ٹی ٹولز کا استعمال حکومت کی کارکردگی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے شرکائ کو پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن، ایوان صدر میں ای گورننس کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا آئی ٹی سیکٹر میں ملکی برآمدات بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔خواتین کی مالی خودمختاری ، وراثت میں ان کے حق کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جا ری ہیں۔خواتین کو با ہنر بنانے اور انکی مالی شمولیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، صدر نے کہا ای کامرس کے فروغ کیلئے ایمیزون کی مدد سے تربیت فراہم کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات بارے آگاہی کیلئے علمائے کرام اور میڈیا کا تعاون ضروری ہے ۔میڈیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے صحت کے مختلف چیلنجز بارے آگاہی کی ضرورت ہے ۔ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر نے کورس کے مقاصد پر روشنی ڈالی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں