فیصل آباد واقعہ پر وزارت انسانی حقوق پولیس سے رابطے میں ہیں،پانچ افراد گرفتار ہیں ،شیریں مزاری

واقعہ انتہائی دلخراش ہے،بلوؤں کے حملوں کے واقعات آج کے نہیں پہلے سے ہوتے آرہے ہیں، معاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اس کیلئے آگاہی مہم جاری ہے،آئین کے مطابق کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر انساق حقوق

بدھ 8 دسمبر 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاہے کہ فیصل آباد واقعہ پر وزارت انسانی حقوق پولیس سے رابطے میں ہیں،پانچ افراد گرفتار ہیں ،واقعہ انتہائی دلخراش ہے،بلوؤں کے حملوں کے واقعات آج کے نہیں پہلے سے ہوتے آرہے ہیں، معاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اس کیلئے آگاہی مہم جاری ہے،آئین کے مطابق کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

کورونا کے خواتین پر اثرات سے متعلق رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ فیصل آباد واقعہ پر وزارت انسانی حقوق پولیس سے رابطے میں ہیں،پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے،بلوؤں کے حملوں کے واقعات آج کے نہیں پہلے سے ہوتے آرہے ہیں،وزیراعظم دوٹوک الفاظ میں ایسے واقعات کے ملزمان کیخلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا کی وجہ سے معاشرے کا کمزور طبقہ متاثر ہوا،کمزور طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کوپوری دنیا میں پذیرائی ملی،پاکستان کی کورونا سے متعلق رسپانس پوری دنیا کیلئے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ میں یو این سیکرٹری جنرل کے جاری کردہ آٹھ ایریاز کا احاطہ کیا گیا ،حکومت جو کرسکتی ہے وہ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جب تک معاشرے میں تبدیلی نہیں آتی تب تک کمزور طبقے کیخلاف تشدد ہوتا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اس کیلئے آگاہی مہم جاری ہے،ہم نے تشدد کی رپورٹ کیلئے ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن متعارف کرایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ہیلپ لائن متاثرین کو فری قانونی معاونت کر دہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمزور طبقے کو پروٹیکشن فراہم کرنا حکومت کی طرف سے کوئی احسان نہیں،آئین کے مطابق کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے مسائل مرد اور عورتوں کے صحت پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں دیہاتوں میں عورتیں بھی حقہ پیتی تھیں،سیگریٹ نوشی مرد اور دونوں کیلئے نقصان دہ ہیں تو اس میں صرف عورتوں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے،لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے حقوق برابر ہیں،لڑکوں کو پہلے کھانا دینا اور لڑکیوں کوبعد میں جنسی امتیاز ہے۔سینیٹر ثناء جمالی نے کہاکہ ہم بطور پاکستانی سانحہ سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعہ کی بھر پور مذمت کرتی ہوں،عورتوں کو عزت اور وقار دینا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ عورت کی عزت اور وقار قوموں کی عزت اور وقار ہوتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں