نواز شریف نے اپنے خرچے پر رانا شمیم کو لندن میں بلایا

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 دسمبر 2021 12:40

نواز شریف نے اپنے خرچے پر رانا شمیم کو لندن میں بلایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے رانا شمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کو نواز شریف نے لندن بلایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خرچے پر رانا شمیم کو لندن بلایا، تین مرتبہ وہ ان کے خرچے پر پرواز لے کر وہاں گئے لیکن رانا شمیم کا بیان حلفی نواز شریف کے لیے 12 اکتوبر 1999ء ثابت ہوا۔

12 اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو برطرف کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا لاکر میں پڑا ہوا حلف ناہ ایک ردی کے ٹکڑے کے برابر ہے۔ مجھے علم ہے کہ کس کس وقت پر رانا شمیم ، اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کتنی کتنی طویل ملاقاتیں رہیں۔

(جاری ہے)

رانا شمیم نے پہلے عدالت میں کہا کہ مجھے حلف نامے کا علم نہیں ہے ، پھر کہا کہ جی ہاں میں نے ہی حلف نامہ لکھا ہے۔

ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بہت ضروری ہے۔ کاش موجودہ حکومت ارشد ملک کی ویڈیو کی بھی تحقیقات کروا لیتی تو سب کچھ سامنے آ جاتا۔ عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ آئینی ادارہ الیکشن کمیشن روکتا ہے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو گذشتہ روز پشاور نہیں جانا چاہئیے تھا۔ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس کیسے ہو گیا ، ڈیڑھ سو ایکڑ کے گھر میں رہنے والے کو مہنگائی کا احساس نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کا بس چلے تو یہ ایک دن بھی حکومت کو نہ چلنے دیں لیکن ان کے پاس اسٹریٹ پاور ختم ہو چکی ہے۔ اپنے ادوار حکومت میں انہوں نے ملک کو دل بھر کے لوٹا۔ اس اپوزیشن میں نہ سکت ہے نہ ان کی کوئی پوزیشن ہے۔ پروگرام میں موجود تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ رانا شمیم کیس میں سے بہت کچھ نکلے گا۔ جبکہ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر مسلم لیگ ن ناکام ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کا مقصد پورا نہیں ہو سکا۔ حکومت کو مان لینا چاہئیے کہ آج جو حالات ہیں یہ صرف ان کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں