اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ وکیل سراج درانی نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق آغا سراج درانی نے نیب اتھارٹیز کو گرفتاری دے دی ہے، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو جوڈیشل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل آغا سراج درانی نے کہاکہ آغا سراج درانی کی وراثتی جائداد کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیا لنے کہاکہ پھر ہم نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہیں ۔سپیشل پراسیکوٹر ستار اعوان نے کہاکہ نیب کی جانب سے جواب بھی جمع کروادیا۔سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو دینے کی ہدایت کر تے ہوئے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں