چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کل مہنگائی اور 17دسمبر کو گیس بحران پر ملک گیر احتجاج کرے گی ، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،نیئر بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،پیپلز پارٹی کل جمعہ کو مہنگائی اور 17دسمبر کو گیس بحران پر ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے والوں کو بگھا کر دم لے گی ۔

انہوںنے کہاکہ قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران ّخان صاحب گھبرانا نہیں اب آپ نے گھر نہیں جیل جانا ہے،سرکاری خرچ پر پلنے والوں اور اے ٹی ایم فنڈڈ کچن کیبنٹ کیلئے پاکستان سستا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے عوام الناس کی تکالیف پر وزیراعظم بہرے اور کابینہ نابینا بنی بیٹھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو تین سال سے نااہلی نالائقی بدعنوانی اور مہنگائی بے روزگاری کے عفریت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ذاتی خاندانی اور مالیاتی شراکتی مفاداتی ٹولے سے حساب کا وقت آگیا ہے،۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں