سینیٹر علی ظفر کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار کے وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ، سیالکوٹ واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں اس واقعے سے کوئی فرق نہیں آئے گا، سری لنکن ہائی کمشنر

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

سینیٹر علی ظفر کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار کے وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ، سیالکوٹ واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سینیٹر علی ظفر کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار کے وفد نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں سیالکوٹ واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ جو پاکستان کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اس پر مشکور ہیں،وزیراعظم اور تمام جماعتوں کی جانب سے جو رد عمل آیا اس پر مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ قانونی برادری نے پریانتھا کے معاملیکو فوری طور پر دیکھا،بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کے خاندان کے لیے جو کیا اس پر مشکور پیں۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ سری لنکا کی عوام پاکستان کے عمل سے مطمئن ہیں، پاکستان اور سری لنکا پرانے دوست ہیں ۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ سری لنکا اور پاکستان نے ایک ہی عرصے میں آزادی حاصل کی، پاکستان نے ہمیشہ سری لنکا کا ساتھ دیا ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں اس واقعے سے کوئی فرق نہیں آئے گا۔ سری لنکن ہائی کمشنرنے کہاکہ امید ہے پاکستان مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں