وزیر اعظم سے مصرکی کاروباری شخصیت نجیب انسی ساویریسی کی ملاقات ،ٹورازم سٹی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

وزیر اعظم سے مصرکی کاروباری شخصیت نجیب انسی ساویریسی کی ملاقات ،ٹورازم سٹی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے مصر کی معروف کاروباری شخصیت نجیب اٴْنسی ساویرسی نے ملاقات کی جس میں نجیب انسی ساویرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین قرار دیا،اسکے علاوہ ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقع اور ٹورازم سٹی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں