شہبازشریف کی کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت ، تحقیقات کا مطالبہ

عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ، اپوزیشن لیڈر

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:07

شہبازشریف کی کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت ، تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابل مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے، شدید احتجاج کریں گے،واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،سیاسی وجمہوری کارکنان پر بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments