منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں، ترجمان وزارت خزانہ

پیر 17 جنوری 2022 13:04

منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں، ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مزمل اسلم نے کہا کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سے ہے۔ مزمل اسلم نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں قوت خریدبڑھ رہی ہے اور گروتھ بڑھ رہی ہے جب کہ اپوزیشن ملک کوغیر مستحکم کرناچاہتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں