عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ’’ایکسپلوئیٹر‘‘ ہیں ،مریم اور نگزیب

ریاست مدینہ اور عمران صاحب،استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ ،تین سال میں عمران صاحب نے ہر قدم پر ریاست مدینہ کے اصولوں اور روح کی نفی کی

پیر 17 جنوری 2022 14:48

عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ’’ایکسپلوئیٹر‘‘ ہیں ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے مضمون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ’’ایکسپلوئیٹر‘‘ ہیں ،عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کے لئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جیسا شخص ہی یہ مضمون لکھ سکتا ہے جو حالت انکار، ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور بے شرمی کی غیر معمولی انتہا پر فائز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تین سال میں عمران صاحب نے ملک کے ساتھ جو کیا اور کہاکہ اس کے بعد سراپا ڈھٹائی، بے شرمی، حقیقت سے انکاری شخص ہی ایسا مضمون لکھ سکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اپنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ اور عمران صاحب،استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ ،تین سال میں عمران صاحب نے ہر قدم پر ریاست مدینہ کے اصولوں اور روح کی نفی کی ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست ِ مدینہ پہ عمران خان کا مضمون لکھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ اٴْن کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جس کے قول و فعل میں صرف اور صرف تضاد ہو وہ مدینہ کی ریاست پہ درس دے رہا ہے ،مدینہ کی ریاست کی قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا چار سال سے اپنے ہر کیس سے مفرور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بہتان ، الزام بغض ، نفرت عدم برداشت اور جھوٹ کا مجسمہ کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھ رہا ہے ۔انہوںنین کہاکہ مہنگائی سے عوام کا گلا کاٹ کر انصاف اور اصولوں کا مضمون لکھنا بے شرمی اور منافقت ہے ،طاقتور، مکار سیاستداں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مضمون لکھ کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مری میں بے گناہ جاں بحق ہوجائیں، مہنگائی سے عوام مر جائیں اور لیکچر ریاست مدینہ کے ،انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کے شکنجے میں آنے پر حقائق چھپاتا اور دنیا کو قانون کی بالادستی کادرس دیتا ہے،اخلاقی پستی کی علامت شخص کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی اخلاقیات کا درس دے رہا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کا جھوٹا دعویدار ، بیس کلو میٹر پر لوگ زندگیوں سے محروم، ہزاروں ابتلا میں اور یہ محل میں سوتا رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں