سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ملک میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز ،نیب کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

نیب افسران کے اثاثوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کی گئیں انتقامی کارروایوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، سلیم مانڈوی والا

پیر 17 جنوری 2022 15:24

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ملک میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز ،نیب کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملک میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز دیتے ہوئے نیب کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سینیٹ کمیٹی کو نیب کی تحقیقات کرنی چاہئے، دوسروں کا احتساب کرنے والے نیب افسران خود اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ رپورٹس کے مطابق کئی افسران کے خلاف ادارے کی جانب سے کارروائی بھی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ادارتی کی کارروائی محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے اثاثوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کی گئیں انتقامی کارروایوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے خلاف سنگین الزامات کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں، اگر آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہو تو نیب کے تمام افسران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو چارٹر آف اکانومی دینا لازمی ہے، ملکی معیشت کو بچانے اور تاجروں کو نیب کی انتقامی کارروایوں سے بچانے کے لئے چارٹر آف اکانومی ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مضبوط معیشت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں