سائلین کے لیے سہولت سنٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر، وزارت قانون کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

دو ہفتے میں اس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت

پیر 17 جنوری 2022 15:24

سائلین کے لیے سہولت سنٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر، وزارت قانون کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں سائلین کے لیے سہولت سنٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس میں وزارت قانون کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں اس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔ پیر کو دور ان سماعت اسٹیٹ کونسل دانیال حسن نے کہاکہ حکومت وکلا کے چیمبرز بنانے کے لیے فنڈز جاری نہیں کر سکتی ۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ راولپنڈی میں وکلا کے چیمبرز کس نے بنا کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ اگر راولپنڈی میں پنجاب حکومت نے بھی چیمبرز بنا کر دئیے تو وہ بھی حکومت ہی ہے ، میرے نالج کے مطابق تقریبا پورے پاکستان میں چیمبرز حکومت بنا کر دیتی رہی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ وزارت قانون کی طرف سے کوئی آیا ہے ۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہاکہ بار نمائندوں کی موجود گی میں میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا بنیادی اسٹریکچر ہم باقی تعمیرات بار خود کرے گی۔ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ آپ ریکارڈ پر لے آئیں تا کہ عدالت کو بھی اس سے متعلق معلوم ہو جائے ۔عدالت نے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں