وزیر اعظم کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا، عمران خان

پیر 17 جنوری 2022 16:32

وزیر اعظم کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے پیر کو وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کوسراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments