چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضے پورا کرنے کیلئے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں انسانی وسائل کی تربیت کرنا ہوگی ،صدر مملکت

بلاک چین ، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور بگ ڈیٹا جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تربیت کی ضرورت ہے ، بلاک چین ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ، عارف علوی

پیر 17 جنوری 2022 16:32

چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضے پورا کرنے کیلئے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں انسانی وسائل کی تربیت کرنا ہوگی ،صدر مملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضے پورا کرنے کیلئے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں انسانی وسائل کی تربیت کرنا ہوگی ، بلاک چین ، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور بگ ڈیٹا جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تربیت کی ضرورت ہے ، بلاک چین ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلاک چین ٹیکنالوجی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضے پورا کرنے کیلئے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں انسانی وسائل کی تربیت کرنا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ بلاک چین ، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور بگ ڈیٹا جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تربیت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی بدعنوانی کم کرنے ، سرکاری و نجی شعبوں میں شفافیت بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے پاکستان میں فروغ کیلئے باضابطہ اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال پاکستانی اسٹارٹ اپس آئی ٹی شعبے میں قابل قدر بین الاقوامی سرمایہ کاری راغب کرنے میں کامیاب رہے ۔ صدر مملکت نے دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں پاکستان کے ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی خدمات کو بھی سراہا ،اجلاس میں بینکنگ، فن ٹیک، ہیلتھ کیئر، ماحولیات اور گورننس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے امکانات اور استعمال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں