ریلوے رائل پام گالف کلب کیس میں سیکرٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری کرنے کاحکم

عدالت عظمیٰ کی نجی آڈٹ فرم کو دو ہفتوں میں کلب کا 2017 کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 17 جنوری 2022 16:32

ریلوے رائل پام گالف کلب کیس میں سیکرٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری کرنے کاحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے ریلوے رائل پام گالف کلب کیس میں سیکرٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے نجی آڈٹ فرم کو دو ہفتوں میں کلب کا 2017 کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ عوامی مفاد میں یہ مقدمہ عدالت کے پاس آیا کہ پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے، کیا کلب کے 2016 تک کے مالی معاملات میں خورد برد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

حکام نجی کمپنی نے کہاکہ کلب کے مالی معاملات کے لیے ہماری کمپنی ذمہ دار ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کلب کے مالی معاملات پر آڈٹ رپورٹس کا الگ سماعت میں جائزہ لینگے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریلوے نے کہاکہ کلب کیلئے اشتہار دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے،دو ہفتوں میں ٹینڈر کیلئے نیشنل انٹرنیشنل اشہار دیدیا جائے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سابق چیف ایگزیکٹیو شاہ رخ نے کلب میں بھرتیاں کیں،سابق سی ای او نے ممبر شپ اور مالی معاملات کے بھی فیصلے کیے۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے کہاکہ سابق سی ای او کے فیصلوں سے 96 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ریلوے نے آڈیٹر جنرل کو 96 ملین کی بے ضابطگیوں کا جواب دیدیا ہے، ریلوے کے جواب پر آڈیٹر جنرل نے آڈٹ پیراز پر حتمی رائے دینی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں