پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے،علی محمد خان

اپوزیشن کی نظر میں نیپرا کی رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے، وزیر مملکت کا سینٹ میں خطاب

پیر 17 جنوری 2022 23:30

پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے،علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے،اپوزیشن کی نظر میں نیپرا کی رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے۔ پیر کو بجلی کے نرخوں میں 4.74روپے فی یونٹ اضافے سے پیدا صورتحال سے متعلق تحریک جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر عوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے ، عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 33لاکھ مساجد سے ٹی وی بل وصول کئے جا رہے ہیں ۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کا تعین کرتا ہے ، جب بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے تو فیول ایڈجسمنٹ ساتھ ساتھ کی جاتی ہے ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی گئی ، فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے، اپوزیشن کی نظر میں نیپرا کی رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہی مہمند ڈیم پر کام شروع کروایا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments