33فیصد پاکستانیوں کانواز شریف پر ان کے اور ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار

30 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر بھروسہ کیا ،16فیصد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا

پیر 17 جنوری 2022 23:30

33فیصد پاکستانیوں کانواز شریف پر ان کے اور ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 33فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ان کے اور ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔عوامی سروے کے مطابق 33فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ان کے اور ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

30 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر بھروسہ کیا جبکہ 16فیصد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کو 3 فیصد نے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے قابل اعتماد خیال کیا۔اس کے علاوہ 68 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments