متعلقہ ادارے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں، صدر مملکت

اداروں کو متحرک بنانے ، بہتر کارکردگی اور شفافیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کے عمل کو مزید بہتر بنائے گی ، عارف علوی

پیر 17 جنوری 2022 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اداروں کو متحرک بنانے ، بہتر کارکردگی اور شفافیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کے عمل کو مزید بہتر بنائے گی ۔

پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمان منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے شرکت کی ۔اجلاس میں منصوبے کی تکنیکی تفصیلات پر تبادلہ خیال ، منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ متعلقہ ادارے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اداروں کو متحرک بنانے ، بہتر کارکردگی اور شفافیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کے عمل کو مزید بہتر بنائے گی ، منصوبے سے ارکان ِ پارلیمنٹ کو جدید ترین ٹولز کے ذریعے ڈیٹا اور فائلوں تک آسان رسائی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ گورننس ،خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے تمام وزارتوں کو ڈیجیٹلی بااختیار عوامی اداروں میں بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں