اسلام آباد کی فضاء فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی

شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور بھی مارے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 17 جنوری 2022 23:34

اسلام آباد کی فضاء فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2022ء) اسلام آباد کی فضاء فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آئے واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ناکے پر معمول کی چیکنگ کیلئے ایک موٹرسائیکل کو روکا تو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے پوکیس پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بند کر دی۔ جبکہ مزید تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments