جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافے کا امکان

منی بجٹ کی منظوری کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 18 جنوری 2022 04:38

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2022ء) جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافے کا امکان منی بجٹ کی منظوری کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا- آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سنیئر نائب اور صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب محمد اختر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کی منظوری کے بعد ملک میں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر ہوش ربا اضافے کا امکان ہے اور ادویہ ساز کمپنیوں قیمتوںمیں اضافے کا اشارہ دے دیا ہے،ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں تقریبا200 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے حالیہ منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں مزید کئی فیصد اضافہ ہو گا، ادویہ ساز کمپنیوں نے بھی اس کا عندیہ دے دیا ہے ماہ دسمبر 2021میں وورین انجیکشن جس کے 100 کی پیکنگ کی قیمت 2981 روپے تھی اب جنوری 2022میں یہ قیمت 18فیصد اضافے کے ساتھ 3507 روپے کردی گئی ہے اسی طرح وینزا 20 ملی گرام کی گولیاں جو 158 روپے کی تھی اس وقت 18فیصد کے اضافے کے بعد 186 روپے، روزیویکش 10 ملی گرام 221 سے بڑھ کر250 روپے، ماکروبیک کیپسول 250 ملی گرام 210 سے بڑھ کر 247 روپے، لوزانٹا 50 ملی گرام 251 سیبڑھ کر 296 روپے، میکزامین نامی کیپسول کی قیمت 155 سے بڑھ کر 182 روپے تک کردی گئی ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سنیئر نائب اور صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب محمد اختر بٹ نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ منی بجٹ کے اعلان کے بعد متعدد کمپنیوں نے ہول سیل مارکیٹوں میں ادویات کا مصنوعی بحران بھی پیدا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ لوگوں کو جان بچانے کی ادویات مل نہیں رہی اور اگر مل بھی رہی ہیں تو ان کی قیمتوں کے اضافے نے ان کی خریداری کو ناممکن بنا دیا ہے، عمرانی حکومت کے پاس کسی قسم کی کوئی معاشی پالیسی موجود نہیں اور وہ صرف و صرف آئی ایم ایف کی ڈیٹیکشن پر حکومت چلا رہے ہیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی بڑھتی قیمتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں