ریلوے میں منظور شدہ آسامیوں سے زائد 861 پٹرولرز کی ملازمتوں کو ختم کر دیا ہے، اعظم سواتی

منگل 18 جنوری 2022 14:58

ریلوے میں منظور شدہ آسامیوں سے زائد 861 پٹرولرز کی ملازمتوں کو ختم کر دیا ہے، اعظم سواتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے ریلویز سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے میں منظور شدہ آسامیوں سے زائد 861 پٹرولرز کی ملازمتوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 06۔ 2005 کے دوران ان پٹرولرز کی خدمات عارضی طور پر حاصل کی گئی تھیں جو منظور شدہ آسامیوں سے زائد تھیں، اب سکیورٹی صورتحال بہتر ہے جس کے باعث ان آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاہم خطرات کی زد میں سیکشنز پر ریلوے ٹریک پر پٹرولنگ گینگ مین کی آسامیوں پر عارضی عملہ کی خدمات حاصل کر کے کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں