پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، مریم نواز

اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومتی وزرا فیبریکیٹڈڈ خبریں بناتے ہیں‘ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں بلکہ چند دن کی مہمان ہے‘ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور جلد ہی ان ہاؤس تبدیلی دیکھیں گے۔ نائب صدر ن لیگ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 18 جنوری 2022 14:20

پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، مریم نواز
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 جنوری 2022ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں ، نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور جلد جلد ہی ان ہاوس تبدیلی دیکھیں گے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ، حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی تو کارکردگی ہے ہی نہیں ، ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے ، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ، کیوں کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں ، جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اس سے زیادہ جلد ی انہیں خود ہے۔

(جاری ہے)

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومتی وزرا فیبریکیٹڈڈ خبریں بناتے ہیں ، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے ، یہ حکومت ہفتہ ، مہینے نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے ، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے ، کیوں کہ پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا ، امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی اور آئین کی بالادستی ہوگی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments