پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا ،شازیہ مری

اقدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے ، رہنما پیپلز پارٹی کا فرخ حبیب کو جواب

منگل 18 جنوری 2022 15:01

پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا ،شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا ،اقدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ممنوعہ اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کو فنڈ کیا گیا اور پول کھلنے پر جھوٹ بولا جا رہا ہے ،ہسپتال کے نام پر امریکہ میں ہندوستانیوں نے جو پیسے دیئے انکے چیک پی ٹی آئی کے نام پر لکھوائے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ہیں اس لئے وہ انکے سب راز جانتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نیازی حقائق اور سچ چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے تمام رکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا ، اقدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہ اب انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سب کو رلانے کی بات کرنے والے کے خود رونے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں