حماد اظہر کی قطر کے وزیر توانائی سے ملاقات ،حماد اظہر نے عالمی قلت کے باوجود پاکستان کو بروقت ایل این جی سپلائی کو سراہا

پاکستان ورچوئل ایل این جی جیسے منفرد منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے ، پاکستان ایل این جی کنسورشیم میں سرمایہ کاروں کو ممکنہ تعاون فراہم کرے گا ، وفاقی وزیر

منگل 18 جنوری 2022 15:11

حماد اظہر کی قطر کے وزیر توانائی سے ملاقات ،حماد اظہر نے عالمی قلت کے باوجود پاکستان کو بروقت ایل این جی سپلائی کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر توانائی حماد اظہر نے قطر کے وزیر توانائی سعد شیریدہ الکعبی سے مجازی ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے عالمی قلت کے باوجود پاکستان کو بروقت ایل این جی سپلائی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

سعد شیریدہ الکعبی نے کہاکہ قطر پاکستان میں نئے ایل این جی ٹرمینل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان ورچوئل ایل این جی جیسے منفرد منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے ، پاکستان ایل این جی کنسورشیم میں سرمایہ کاروں کو ممکنہ تعاون فراہم کرے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں