اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری کو مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا

منگل 18 جنوری 2022 15:57

اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری کو مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) الیکشن کمیشن نے واضح  کیا ہے کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری کو مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بعض چینلز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چلا رہے ہیں،وضاحت کی جاتی ہے کہ ابھی الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے مرحلے میں ہے،حلقہ بندی کا ڈرافٹ اعتراضات کے لیے پبلک کیا گیا ہے،ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی  اعتراضات پر فیصلہ کرنے کی اتھاڑتی ہے،ایک دفعہ اسلام آباد میں حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو جائےاس کے بعد ہی الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈیول جاری کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری 2022 تک جاری رہے  گا۔ابھی ڈرافٹ حلقہ بندیوں پر عوام کی طرف سے اعتراضات جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے جو 23 جنوری تک جاری رہے  گا۔اعتراضات پر فیصلے 7 فروری 2022 کو مکمل کئے جائیں گے۔فائنل حلقہ بندیوں کی فہرست 16 فروری کو شائع کی جائے گی۔اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں